سید یوسف رضا گیلانی 4

چیئرمین سینیٹ کا سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مولانا سید ہدایت اللہ شاہ ایک باوقار سیاسی، پارلیمانی اور دینی شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت، سیاسی جدوجہد اور دینی و سماجی سرگرمیوں کے لیے وقف کیے رکھی۔

بطور سینیٹر ان کی پارلیمانی خدمات اور عوامی مسائل کے حوالے سے ان کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مولانا سید ہدایت اللہ شاہ کی وفات ایک افسوسناک سانحہ ہے۔ ان کی سیاسی، دینی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے سیاسی و پارلیمانی حلقوں میں ایک خلا پیدا ہوا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں