طاہر محمود اشرفی 2

خیبر پختونخوا میں مدارس کی رجسٹریشن کا آرڈیننس مثبت پیش رفت ہے،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خیبر پختونخوا میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس کے اجرا کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے موجودہ حکومت کا درست سمت میں اہم قدم قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی اور متحدہ مدارس کونسل کی مسلسل کاوشیں اور مشاورت مدارس کے مسائل کے حل میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

اس پیش رفت پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق قانون سازی کے بعد خیبر پختونخوا میں یہ اقدام خوش آئند ہے۔ ہم مدارس کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور ان کے انتظامی مسائل حل کرنے والے اقدامات کی بھرپور تائید و حمایت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں