محمد عباس 1

میری پرفارمنس کے ساتھ پاکستان ٹیم کو بھی جیت ملی، اس سے زیادہ لطف آیا،محمد عباس

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ میری پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کو بھی جیت ملی ہے، اس سے زیادہ لطف آیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں ثاقب خان اور رضا اللّٰہ کی عمدہ بولنگ کو بھی سراہا۔محمد عباس نے کہا کہ رضا اللّٰہ نوجوان کھلاڑی ہیں اور تمام مشوروں پر عمل کرتے ہیں، امید ہے کہ ثاقب خان اور رضا اللّٰہ پاکستان کے لیے طویل عرصے تک کرکٹ کھیلیں گے۔

نوجوان کرکٹرز کو پیغام دیتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ انہیں 4 روزہ کرکٹ زیادہ کھیلنی چاہیے، ریڈ بال کرکٹ کے ذریعے بھی کھلاڑی اپنی وائٹ بال کرکٹ کی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد عباس 2026 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 39 وکٹیں حاصل کرنے والے سب سے کامیاب فاسٹ بولر ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 8 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتا، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں