کیف(رپورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا نے کرسمس سے قبل سہ فریقی امن مذاکرات کا اگلا دور منعقد کرنے کی تجویز دی ہے جس کے حوالے سے سفارتی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں صدر زیلنسکی نے تجویز دی کہ امن مذاکرات کا یہ اگلا دور عالمی سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے میامی میں واقع گالف ریزورٹ میں منعقد ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی امن مذاکرات کا پہلا دور دس اور گیارہ نومبر کو ابوظہبی میں مکمل ہو چکا ہے جس میں مختلف پہلوں پر بات چیت کی گئی تھی۔ سفارتی مبصرین کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں کے باوجود زمینی صورتحال اور فریقین کے مقف میں اختلافات مذاکرات کے عمل کے لیے بڑا امتحان بنے ہوئے ہیں۔








