لاہور (رپورٹنگ آن لائن) غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے کیس میں نامزد ملزمہ نمرا کی عبوری ضمانت میں 13اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے کیس کی سماعت کی، تاہم پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیے جانے کے باعث ضمانت کی درخواست پر مزید کارروائی نہ ہوسکی۔
عدالت نے نمرا کو دوبارہ شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ کیس میں مسکان، محسن اور علی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔نمرا کی جانب سے کیس کی پیروی خالد رشید ایڈووکیٹ نے کی۔









