لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں کیمرے لگی عینکوں پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت 8 اکتوبر کو مقرر کر دی گئی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم درخواست گزار نادرہ پی پی کی درخواست پر سماعت کریں گی۔
عدالت اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، وزارت تجارت اور وزارت اطلاعات سے اس معاملے پر جواب طلب کر چکی ہے جبکہ آئندہ سماعت پر متعلقہ اداروں کے جوابات کا جائزہ لیا جائے گا۔









