لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر پولیس افسران کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواستیں درخواست گزاروں کی طرف سے واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نیپولیس افسران مستنصر عطاباجوہ اور کلیم رضا کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران ایس پی آپریشنز صدر عبداللہ عمران سمیت دیگر پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس افسران کے خلاف یہ درخواستیں عدالتی احکامات پر عملدرآمدنہ کرنے کے معاملے پر دائر کی گئی تھیں۔عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر متعلقہ پولیس افسران پیش ہوئے اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد سے متعلق کارروائی کا سامنا کیا۔تاہم سماعت کے دوران درخواستگزاروں نے توہین عدالت کی درخواستوں کی مزید پیروی کرنے کے بجائے انہیں واپس لینے کی استدعا کردی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کی جانب سے درخواستیں واپس لینے کی استدعا پر درخواستیں نمٹا دیں۔








