لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رمشا صلاح الدین نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔ اداکارہ رمشا صلاح الدین نے کچھ عرصہ قبل اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہو چکی ہے اور وہ تقریبا تین ماہ قبل زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔
اب اداکارہ نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شوہر آغا فصیح کے ساتھ نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔رمشا نے قرآن پاک کی سور الروم کی آیت 21 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے ان دونوں کے راستے ملائے، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔اداکارہ نے مداحوں سے اپنی نئی زندگی کیلئے دعائوں کی درخواست بھی کی، جبکہ تصاویر سامنے آنے پر مداح انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے۔









