سندھ ہائی کورٹ 10

مصطفی عامر قتل کیس: ٹرائل میں تاخیر کے خلاف والدہ کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ میں مصطفی عامر قتل کیس کے ٹرائل میں مسلسل تاخیر کے خلاف مقتول کی والدہ وجیہہ عامر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن، ملزم ارمغان کے وکلا اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔درخواست گزار وجیہہ عامر نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 2024 میں ان کے بیٹے مصطفی عامر کو قتل کیا گیا، تاہم مقدمے کی باقاعدہ سماعت اب تک شروع نہیں ہوسکی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان اور اس کے اہلخانہ کبھی وکیل تبدیل کردیتے ہیں اور کبھی جج کے خلاف درخواست دائر کردیتے ہیں، جس کے باعث مقدمے کی کارروائی میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے۔وجیہہ عامر نے عدالت سے استدعا کی کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو ہدایت دی جائے کہ قانون کے مطابق مقدمے کی سماعت جلد مکمل کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں