6

تھرپارکر میں باپ بیٹے کے قتل کا مقدمہ، سابق ٹاؤن چیئرمین کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) تھرپارکر کے علاقے چیلہار میں باپ اور بیٹے کے قتل کے مقدمے میں نامزد سابق ٹاؤن چیئرمین پردیپ نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو مقدمے میں غلط طور پر نامزد کیا گیا ہے اور وہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، اس لیے انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔پولیس کے مطابق ملزم پردیپ پر پلاٹ اور درخت کاٹنے کے تنازع پر سریش کمار اور ان کے بیٹے لوکیش کمار کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں