گندم 8

کراچی،2 لاکھ ٹن سے زائد درآمدی گندم آنے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) کراچی میں درآمدی گندم کی آمد کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوگیا۔رومانیہ سے 50 ہزار ٹن گندم لے کر آنے والا ایک اور بلک کیریئر کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، ایم وی زونگ چانگ نامی جہاز درآمدی گندم لے کر کراچی پہنچا ہے، یہ گندم پنجاب کے لیے درآمد کی گئی ہے۔ جہاز کراچی پورٹ کے کے جی ٹی ایل ٹرمینل کی برتھ نمبر 13 اور 14 پر لنگر انداز ہوا۔

ٹی سی پی کے اب تک درآمدی گندم کے چار جہاز 2 لاکھ ٹن سے زائد گندم لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں جن میں سے ایک جہاز خیبرپختونخوا، دو پنجاب اور ایک سندھ کے لیے گندم لایا ہے۔دوسری جانب درآمدی گندم کی آمد کے باوجود کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔ فلار ملز مالکان نے فائن آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو جبکہ ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد شہر میں گندم 150 روپے فی کلو، فائن آٹا 210 روپے اور ڈھائی نمبر آٹا 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں