کراچی(رپورٹنگ آن لائن) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 203 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 154 ڈالر سستا ہو کر 3573 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 296 روپے کی کمی کے بعد 4708 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 254 روپے سستی ہو کر 4036 روپے کی ہوگئی۔









