پاکستان سٹاک مارکیٹ 11

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 477 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 294 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں