پاکستان سٹاک مارکیٹ 5

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا ۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 77 ہزار 139 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 610 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 382 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 477 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں