مریم نواز شریف 6

حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کیلئے ہے، بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے،مریم نواز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے،اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل،میری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے، پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعائوں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتی ہوں،جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے۔ ورلڈچلڈرن ڈے پر پیار اور شفقت بھرے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کے لیے ہے۔ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے۔ چائلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائیں۔

ٹائپـون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ آٹسٹک بچوں کے لیے پاکستان میں خصوصی آٹزم سکول قائم کر دئیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ننھے بچوں کے لئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم ہونگے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام بچوں کی گمشدگی،استحصال اور خطرات کے کیسز جدید ترین نظام کے تحت حل کررہا ہے۔ چائلڈ لیبر کے انسداد کے لئے سخت کریک ڈاون جاری ہے۔بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔ غذائی قلت کے شکار بچوں کیلئے جنوبی پنجاب میں سکول میل پروگرام شروع کیا تاکہ بھوک تعلیم کی راہ میں حائل نہ ہو۔

سرکاری سکولوں کے بچوں کے سکول میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ خصوصی بچوں کو مصنوعی اعضا، ہیرنگ ایڈزاور وِیل چیئرز فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بچہ محروم،لاچار یا نظر انداز دکھائی دے تو نیند نہیں آتی۔جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔ پنجاب کاہر بچہ پڑھے گا،صحت مند ہوگا،مسکرائے گا ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں