عدالت 7

بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو قتل کرنے والا باپ بری،7سال قید جرمانے کی سزا کالعدم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو قتل کرنے والے باپ کوبری کرتے ہوئے7 سال قید اور جرمانے کی سزا کالعدم قرار دیدی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے ملزم کی بریت کا 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے قتل کیس میں عبدالواحد کی 7سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے کو بری کرنے کا حکم سنایا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ملزم کے گھر میں گھس کر زیادتی کرنے والے کے خلاف حق دفاع تسلیم کرلیاگیا ہے،ٹرائل کورٹ نے ”حق دفاع سے تجاوز”کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ عدالت نے مدعی علی شان کی سزا میں اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو قیاس آرائی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق چشم دید گواہوں کی موجودگی مشکوک ثابت ہوئی جسے ٹرائل کورٹ بھی مسترد کر چکی تھی۔دوران سماعت فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا ننکانہ صاحب کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کا 29 اپریل 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجاتا ہے، ٹرائل کورٹ نے7سال قید ،50 ہزار جرمانہ اور 2 لاکھ معاوضے کی سزا دی تھی۔ہائیکورٹ نے قتل کیس کے ملزم عبد الواحد کی اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں