لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا،
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔








