عظمی حسن 5

ہمارے معاشرے میں دوسروں کو تکلیف دینے میں بہت خوشی ہوتی ہے، عظمی حسن

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ عظمی حسن نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں لوگ دوسروں کی ذاتی زندگی پر تبصرے کرنے اور ان کے کردار پر سوال اٹھانے کو اپنا حق سمجھتے ہیںاوراس دوران اخلاقی حدود بھی پار کر جاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی کی شادی نہیں ہوئی تو بعض لوگ اسے دین سے دوری کا نتیجہ قرار دینے لگتے ہیں، حالانکہ کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں اس طرح کے فیصلے کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے معاشرے میں دیکھا ہے کہ ہمیں دوسروں کو تکلیف دینے میں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔

اگر کسی کی شادی ہو جائے تو اس کی عمر پر تبصرے کیے جاتے ہیں اور اگر شادی میں تاخیر ہو جائے یا کوئی شادی نہ کرے تو بھی اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی کے ہاں اولاد نہ ہو تو کئی طرح کی باتیں کی جاتی ہیں، جبکہ بچے ہو جائیں تو ان کی پرورش اور معاشی حالات پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر معاشرے میں کوئی شخص کسی بھی حالت میں مطمئن اور خوش کیوں نہیں رہ سکتا؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں