چین 11

چین، انسان بردار خلائی مشن شینزو 24 کے پورے نظام کی مشترکہ مشق، مناسب وقت پرلانچ کیا جائے گا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) شینزو 24 انسان بردار خلائی مشن میں شامل تمام نظاموں کی مشق چین کے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں کی گئی۔

اس مشترکہ مشق میں راکٹ، خلائی جہاز، لانچنگ سائٹس، اور ٹیلی میٹری اور کمیونیکیشن سمیت تمام عناصر کا احاطہ کیا گیا، جس سے یہ معلوم ہوا کہ مشن کے تمام نظام لانچنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور لانچنگ الٹی گنتی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ فی الحال، لانچ سائٹ کی سہولیات اور آلات مستحکم حالت میں ہیں، اور تمام نظام بشمول موسمیات، ٹیلی میٹری اور کنٹرول، اور لاجسٹکس سپورٹ کی تصدیق کی گئی ہے۔ لانچنگ ایک مناسب وقت پر کی جائے گی۔

اس مشترکہ مشق کے دوران، شینزو 24 کے خلابازوں کے عملے نے مکمل عمل کی مشق بھی کی، جس میں روانگی کی تقریب اور کیبن میں داخلے کا طریقہ کاروغیرہ شامل تھا۔ اس چینی اور غیر ملکی پرواز کے مشترکہ عملے کے لیے، خلابازوں کے نظام نے ایک دو لسانی (چینی اور انگریزی) آپریشن مینوئل مرتب کیا ہے اور اس میں عملے کے غذائی رواج کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ حلال خوراک کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں