خواندگی 8

پنجاب کے سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں داخلوں میں 90فیصد کمی کا انکشاف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )پنجاب بھر کے سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں میٹرک کے بعد طلباء کے داخلوں میں 90فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹرک کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ ہائرسیکنڈری سکولوں کے بجائے دیگر تعلیمی اداروں کا رخ کر رہے ہیں، جو تعلیمی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال گیارہویں جماعت میں سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں صرف 56ہزار طلبہ نے داخلہ لیا جبکہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں دسویں جماعت کے 6 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم تھے۔رپورٹ کے مطابق گیارہویں جماعت میں داخلے کے وقت ساڑھے 5لاکھ سے زائد طلبہ نے مختلف کالجز میں داخلہ حاصل کیا، جس کے باعث سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں داخلوں کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں