گورنر پنجاب 157

پاکستان میں قبضہ ایک سیکنڈ میں ہوتا ہے چاہے وہ کرسی ہو یا زمین،گورنر پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نوجوان نسل تبدیلی کا محرک ہے‘ طالبات تعلیم کے میدان میں لڑکوں سے بہتر ہیں، پاکستان میں قبضہ ایک سیکنڈ میں ہوتا ہے چاہے وہ کرسی ہو یا زمین، ہمیں انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

بدھ کو یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نوجوان نسل تبدیلی کا محرک ہے‘ نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ویژن کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور امید آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات تعلیم کے میدان میں لڑکوں سے بہتر ہیں۔

طلبہ ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ ہمیشہ خواتین بھائیوں کو جائیداد میں اپنا حصہ دے دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قبضہ ایک سیکنڈ میں ہوتا ہے چاہے وہ کرسی ہو یا زمین۔ دنیا میں تشدد اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے ہمیں انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں