کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
100 انڈیکس 1710 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 77 ہزار 373 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک ایکسچینج میں 567 کمپنیوں کے حصص میں سے 155 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 316 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران 31 ارب روپے مالیت کے ایک ارب سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔









