نیر بخاری 4

نیر حسین بخاری کی کوہاٹ میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے کوہاٹ میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کے مددگارجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع لازم ہے،شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،

ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ شہید پولیس اہلکاروں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں