فیصل کریم کنڈی 5

خیبر پختون خوا میں کان کنی کا فروغ چاہتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم کے پی میں کان کنی کا فروغ چاہتے ہیں۔پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنے والے تمام سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی ترجیح سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہے، ہم سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار خیبر پختون خوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں، خیبر پختون خوا گیس پیداوار میں دوسرا بڑا صوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں