محسن رضائی 7

نیا حملہ ہوا تو مغربی ایشیا سے یورپ تک ہر اڈے کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے مخالفین کو خبردار کیاہے کہ اگر امریکی طیارے ایران پر بمباری کے لیے کسی امریکی فوجی اڈے سے اڑان بھرتے ہیں، خواہ وہ اڈہ کسی یورپی ملک یا کسی دور دراز خطے میں واقع ہو، تو ایران ان اڈوں کو بھی نشانہ بنائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اگر امریکی طیارے ایران پر بمباری کے لیے کسی امریکی فوجی اڈے سے اڑان بھرتے ہیں، خواہ وہ اڈہ کسی یورپی ملک یا کسی دور دراز خطے میں واقع ہو، تو ایران ان اڈوں کو بھی نشانہ بنائے گا۔

محسن رضائی نے کہا جارحیت میں شریک ہر اڈے پر مہلک حملہ کیا جائے گا، نہ تو کوئی محفوظ فاصلہ یا پناہ گاہ ہوگی نہ ہی کسی کیلئیکوئی استثنا ہوگا۔ادھرایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے بھی خبردار کیا کہ ایران کے خلاف دشمنانہ ناکہ بندی میں کسی بھی قسم کی معاونت اعلان جنگ تصور ہوگی اور اس میں ملوث ممالک کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں محمد مخبر نے کہا کہ ایران کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند ممالک کو اپنے اقدامات کی بازگشت خطے، یورپ اور امریکا میں سنائی دے رہی ہے۔محمد مخبر نے کہا کہ ایران کی ناکہ بندی میں معاونت کے اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اوران ممالک کو جغرافیائی حدود سے قطع نظر اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں