وزیر اعظم 188

وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا کا استعفی منظور کر لیا

اسلام آ باد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا استعفی منظور کر لیا۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

مزمل حسین نے استعفے کی وجوہات شیئر نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ استعفی منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی بات کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں