فرخ حبیب

نئے انتخابات اب ہوکر رہیں گے‘ فرخ حبیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ لوگ اب کسی صورت الیکشن روک ہی نہیں سکتے‘نئے انتخابات اب ہوکر رہیں گے‘پشاور اور کراچی جلسوں کے بعد عمران خان کی دن بدن بڑھتی مقبولیت سے انکی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں‘ابھی مینار پاکستان میں عوام انشاءاللہ بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور اور کراچی جلسوں کے بعد عمران خان کی دن بدن بڑھتی مقبولیت سے انکی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔پشاور اور کراچی جلسوں کے بعد عمران خان کی دن بدن بڑھتی مقبولیت سے انکی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہے۔ ابھی مینار پاکستان میں انشاللہ عوام بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے یہ الیکشن اب کسی صورت روک ہی نہیں سکتے نئے انتخابات اب ہوکر رہے گے۔

#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور ۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ ابھی مینار پاکستان میں انشاللہ عوام بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لوگ الیکشن اب کسی صورت روک ہی نہیں سکتے ، نئے انتخابات اب ہوکر رہیں گے۔