واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی سینیٹر میگی حسن نے نائب صدر جے ڈی وینس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی۔
سینیٹر میگی حسن نے جے ڈی وینس پر وینزویلا میں فوجی کارروائی سے پہلے خفیہ ملاقات کا الزام لگایا ہے، جے ڈی وینس پر سیاسی عطیہ دہندہ کو اربوں ڈالر کا تیل معاہدہ دلانے کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
امریکی نائب صدر اور تاجر جان ایڈیسن کی مبینہ خفیہ ملاقات زیرِ تفتیش ہیں، سینیٹر میگی حسن نے وینس کے دفتر سے 14 دسمبر تک ریکارڈ طلب کر لیا، فلائٹ ریکارڈز میں وینس اور جان ایڈیسن کے طیارے ایک ہی دن مونٹانا میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جے ڈی وینس اور جان ایڈیسن نے خفیہ ملاقات کی سختی سے تردید کر دی، امریکی محکمہ توانائی نے حکومت کی تبدیلی کے دو روز بعد تیل کی پیشکش کی تصدیق کردی۔
وزیر توانائی کرس رائٹ نے جان ایڈیسن کو وینزویلا کا تیل فروخت کرنے کی پیشکش کی، امر یکی محکمہ توانائی نے بتایا کہ تیل کے معاہدے سے جان ایڈیسن نے کروڑوں ڈالر منافع کمایا۔









