ڈھاکا(رپورٹنگ آن لائن)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے بھارت میں دو سال سے زائد عرصہ جلاوطنی گزارنے کے بعد سولہ دسمبر کو وطن واپس آنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ کے ترجمان سید معظم علی نے کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیش کے یومِ فتح کے موقع پر ڈھاکا واپسی کی تاریخ مقرر کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں نئی دہلی سے ڈھاکا واپس لانے کے لیے قومی فضائی کمپنی کا طیارہ فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر شیخ حسینہ وطن واپس آئیں تو انہیں گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے گا کیونکہ خصوصی ٹریبونل انہیں دو ہزار چوبیس کی احتجاجی تحریک کے مقدمے میں سزائے موت سنا چکا ہے۔








