محسن نقوی 6

مالدیپ میں اسٹیڈیم کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی، چیئرمین پی سی بی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے۔

مالدیپ کے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مالدیپ میں اسٹیڈیم کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی جس سے نوجوانوں کو تربیت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

محسن نقوی نے مالدیپ کے وزیر داخلہ کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور کہا کہ وہ ان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں