بابر اعظم 9

بابر اعظم کی آئی ایل ٹی 20 ڈیبیو پر 86 رنز کی شاندار اننگز، ٹیم کو کامیابی دلا دی

شارجہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے آئی ایل ٹی 20 میں اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو شارجہ واریئرز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی سے ہمکنار کروادیا ۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں بابر نے صرف 51 گیندوں پر 86 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ان کے 13 چوکوں نے آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔اس سے قبل یہ اعزاز علیشان شرفو کے پاس تھا جنہوں نے 2024 میں 11 چوکے لگائے تھے۔بابر نے 31 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور جارڈن کلارک کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت قائم کی۔

شارجہ واریئرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں ڈیزرٹ وائپرز نے 17.3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔یہ دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز کی رواں سیزن میں پہلی کامیابی ہے۔ ٹیم اب 25 نومبر کو دبئی کیپیٹلز کے مدمقابل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں