مراد علی شاہ 5

وزیراعلیٰ سندھ کی سکھ برادری کو بابا گرو نانک کے جنم دن پر مبارکباد

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گرو نانک دیو جی نے اپنی تعلیمات کے ذریعے محبت، امن، بھائی چارے اور انسانیت کا درس دیا، جبکہ ان کا پیغام آج بھی اتحاد، رواداری اور مساوات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ دھرتی صدیوں سے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی امین رہی ہے۔

پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق، تحفظ اور مذہبی آزادی کے لیے پْرعزم ہے، جبکہ سندھ حکومت سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ایک پرامن، متحد اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکتی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سکھ برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں