سیشن کورٹ 18

شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کا کیس، وکیل کی درخواست پر دلائل طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور کی سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے وکیل کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے ایسوسی ایٹ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل کراچی کی ایک عدالت میں مصروف ہیں، اس لیے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواست پر سماعت کی جائے۔

عدالت نے ایسوسی ایٹ وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے متفرق درخواست پر فریقین سے 22 جولائی تک دلائل طلب کر لیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں