بلاول بھٹو 8

بلاول بھٹو کا پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے اطلاعات سیکریٹری ایم سلیم راجا کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے اطلاعات سیکریٹری ایم سلیم راجا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے سوگوار خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم سلیم راجا پارٹی کا اثاثہ تھے، پیپلز پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں