کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ سے ضمانت کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دوبارہ گرفتاری پر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مذمت کرتے ہوئے اسے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حسیب جمالی نے کہا کہ عدالتی ضمانت کے فوراً بعد نئے مقدمے میں گرفتاری آئینی آزادیوں پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ بار وکلاء برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور وکلائ کو تمام قانونی و آئینی تحفظات فراہم کیے جائیں۔
حسیب جمالی نے ایف آئی آر میں بعد میں کی گئی تبدیلیوں اور ہاتھ سے لکھی گئی دفعات کی بھی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔









