عدالت 7

انسداد دہشت گردی ترامیمی بل کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے دلائل طلب کرلئے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے انسداد دہشت گردی ترامیمی بل کی منظوری کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے ۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین الدین قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ابوزر سلیمان خان نیازی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ انسداد دہشت گردی ترمیم بل 2026ء غیر قانونی ہے ٹرائل میں جج پراسکیوشن،گواہ کے نام اور چہرے سامنے نہیں ہوں گے یہ شق خلاف آئین ہے ، استدعا ہے کہ عدالت پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ ترمیم بل کو غیر قانونی قرار دے ۔عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ بادی النظر میں بل کس طرح غیر آئینی ہے؟ ۔

آپکی درخواست قابل سماعت کیسے ہے ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آپ مجھے پانچ منٹ دیں میں آپکی معاونت کرتا ہوں ۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کہا کہ آپ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل ہونے پر دلائل دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں