اسحاق ڈار 7

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، تازہ ترین علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز پر اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کی بلا تعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ اور تیز رفتار آمدورفت کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کا واحد قابلِ عمل ذریعہ ہے۔دونوں رہنمائوں نے قریبی تعاون برقرار رکھنے اور 81ویں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں