محسن نقوی 9

فیڈرل کانسٹیبلری نے ہمیشہ ملک کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا،وفاقی وزیر داخلہ

چارسدہ(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری نے ہمیشہ ملک کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو، سرکاری تنصیبات کی حفاظت یا امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری، یہ فورس ہمیشہ صفِ اول میں رہی ۔

اتوار کو شبقدر چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کے سپیشل پروٹیکشن اور اینٹی رائٹ ونگز کی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے پاس آٹ ہونے والے جوان ایک نئے دور کے سپاہی ہیں، انہیں قانون کی بالادستی، امن و امان کے قیام اور ملک کی خدمت کی ذمہ داریاں تحمل، نظم و ضبط اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سو سال سے زائد پرانی فیڈرل کانسٹیبلری نے ہمیشہ ملک کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو، سرکاری تنصیبات کی حفاظت یا امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری یہ فورس ہمیشہ صفِ اول میں رہی ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جوانوں کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں اکیڈمی میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی، بہتر سہولیات، عربی اور انگریزی زبان کے کورسز، ایس ایس جی جیسے ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹرز اور جدید ہتھیاروں کی تربیت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاس آٹ ہونے والے جوان پہلی مرتبہ ڈیڈیکیٹڈ رائٹ کنٹرول ونگ اور ایس پی ڈبلیو کا حصہ بن رہے ہیں جو ایک تاریخی ذمہ داری ہے، انہیں یقین ہے کہ جوان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ محسن نقوی نے ایس پی ڈبلیو کے جوانوں کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل فیڈرل کانسٹیبلری اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار پاسنگ آٹ تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

انہوں نے تمام پاس آٹ ہونے والے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے جوانوں پر فخر ہے، انہیں اب ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ ملک کی خدمت کرنی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جوان مستقبل میں کامیاب ثابت ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے اپنے خطاب کے اختتام پر پاکستان پائندہ باد اور فیڈرل کانسٹیبلری زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں