اشرف بھٹی 20

حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی ہے تاہم جب تک آئی ایم ایف سے چھٹکارے اور خود انحصاری کی منزل کی جانب پیشرفت نہیں کی جائے گی پاکستان مشکلات کا شکار رہے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معیشت کو چلانے کیلئے بعض شعبوں کو ریلیف دیا گیا ہے جو خوش آئند ہے لیکن کوشش سے زیادہ شعبوں کے لئے گنجائش پیدا کی جا سکتی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم اچھا اقدام ہے تاہم ایف بی آر کا محکمہ آنے والے دنوںمیں تاجروں کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے اس کا انتظار کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرسے لا محدود اختیارات واپس لئے جائیں تاکہ تاجر بغیر خوف و ہراس اپنا کاروبار کر کے معیشت کی گروتھ میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں