ماریہ واسطی

تحمل مزاجی اور قناعت پسند ی کے حامل لوگ پسند ہیں’ ماریہ واسطی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن )سینئر اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کی لگن کے بغیر کامیابی حاصل کرنا نا ممکن ہے ،تحمل مزاجی اور قناعت پسند ی کے حامل لوگ پسند ہیں،معاشرے میں ٹھہرائو کی بجائے بڑی تیزی سے تبدیلی آرہی ہے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں کئی سالوں سے پروفیشنل زندگی گزار رہی ہوں اور میری زندگی کا تجربہ ہے کہ اگر کسی شخص میں آگے بڑھنے کی لگن نہیں تو اس کی زندگی بے مقصد ہے ۔

جو شخص آگے بڑھنے کی لگن کرکے محنت کرتے ہیں وہی کامیابیوں کی منازل طے کرتے ہیں۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ کامیابی او رناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ناکام لمحات سے مایوس ہونے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جتنے بھی لوگ کامیا ب ہوئے ہیں و ہ صبر و تحمل کے حامل لوگ ہیں،جلد باز اور عجلت میں کا م کرنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔