اشرف بھٹی 15

بجٹ میں مجموعی طور پر معاشی توازن قائم رکھنے کی کوشش قابل تحسین ہے’اشرف بھٹی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں مجموعی طور پر معاشی توازن قائم رکھنے کی کوشش قابل تحسین ہے،تاجروں میں فکسڈ ٹیکس سکیم کے حوالے کچھ ابہام پایا جارہا ہے اس لئے اس پر آگاہی دی جائے ۔اپنے بیان میں انہوں نے بظاہر فکسڈ ٹیکس سکیم تاجر برادری کے لیے ایک مثبت اور سہولت بخش قدم ہے تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اس پر تحفظات بھی سامنے آئے ہیں جنہیں دور ہونا چاہیے ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ سادہ اور قابل عمل ٹیکس نظام معیشت کی بہتری اور ریونیو میں اضافے کا باعث بنے گا۔ فکسڈ ٹیکس سکیم سے ٹیکس نیٹ میں توسیع اور ٹیکس کلچر کو فروغ ملے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بجٹ کی منظوری سے پہلے معیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرے گی جس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں