یاسرشاہ

یاسرشاہ نے فٹنس حاصل کرنے کے بعد آئندہ ٹیسٹ سیریز پر نظریں جما لیں

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسرشاہ نے فٹنس حاصل کرنے کے بعد آئندہ ٹیسٹ سیریز پر نظریں جما لیں۔ایک بیان میں یاسر شاہ نے کہا کہ میں پچھلے3 ماہ سیفٹ نہیں تھا پاکستان کپ میں پرفارمینس واپس آگئی ہے پچھلے 3 ماہ میں اپنی فٹنس پر کام کیا ہے۔یاسرشاہ نے کہا کہ آئندہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا انٹرنیشنل ٹیموں کادورہ پاکستان نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے۔

پاک بھارت سیریز سے متعلق انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے ماضی میں 3 ملکی سیریز سے عوام کافی محظوظ ہوتے تھے۔واضح رہے کہ یکم اپریل کو کپتان یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 8 وکٹوں سے ہراکر پاکستان کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔