شاہد آفریدی

کیا دوبارہ دْنیا کے نمبر ون کھلاڑی بننا چاہتے ہیں؟، شاہد آفریدی کا کوہلی سے سوال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے مسلسل ناکامیوں کے شکار ویرات کوہلی سے سوال کیا ہے کہ کیا وہ دوبارہ دْنیا کے نمبر ون کھلاڑی بننا چاہتے ہیں؟۔ایک انٹرویویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ میں، رویہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور میں بار بار یہی بات کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی نے سوال کیا کہ ویرات کوہلی، اپنے کیریئر کے شروع میں، دنیا کے نمبر ون بلے باز بننا چاہتے تھے، کیا وہ واقعی دوبارہ نمبر 1 بننا چاہتے ہیں؟اْنہوں نے سوال کیا کہ کیا ویرات کوہلی سوچتے ہیں کہ اْنہوں نے زندگی میں سب کچھ حاصل کر لیا ہے، اب صرف آرام کرو اور وقت گزارو؟