طارق فضل چوہدری 7

طارق فضل چوہدری کا ترکیہ کے شہر استنبول میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ترکیہ کے شہر استنبول میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ترک صدر رجب طیب اردوان، برادر عوام اور جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتا افراد کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں