لاہور(رپورٹنگ آن لائن)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کل ہفتہ کو پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ اتحاد پیغام دے گا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ہیں، ہم اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورتحال تشویش ناک ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔
امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ بھارت کی ہر چیز میں اسرائیل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے امریکا، یہ ٹرائیکا خوفناک کھیل کھیل رہا ہے۔