رپورٹنگ آن لائن۔علم میں آیا ہے کہ راولپنڈی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پراپرٹی ٹیکس زون 5 میں ان دنوں ای ٹی وی ملک طاہر شہزاد اور انسپکٹر افتخار بھٹی پر مشتمل نیا گٹھ جوڑ بننے جارہا ہے۔
زرائع کے مطابق انسپکٹر افتخار بھٹی بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے جیسے پرایم سمجھے جانے والے پراپرٹی ٹیکس سرکل میں من پسند تعیناتی کی کوششوں میں ہے جس کے لئے اسے متعلقہ سی ٹی او زون 5 ملک طاہر شہزاد کی ملک سپورٹ حاصل ہے
باوثوق ذرائع کے مطابق انسپکٹر افتخار بھٹی بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے راولپنڈی جیسے انتہائی اہم اور بھاری ریونیو والے سرکلز میں تعیناتی حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہے حالانکہ وہ ماضی میں کرپشن کی متعدد انکوائریز میں نامزد رہ چکا ہے جن میں مذکورہ سرکلز کی انکوائریاں بھی شامل ہیں۔
یہی نہیں انسپکٹر افتخار بھٹی کے خلاف خلاف جعلی رسیدوں کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور سر عام رشوت خوری کے سنگین الزامات بھی سامنے آچکے ہیں۔ اس پورے معاملے کا دلچسپ اور حیران کن پہلو یہ ہے کہ ماضی میں ای ٹی او زون 5 ملک طاہر شہزاد اور انسپکٹر افتخار بھٹی ایک دوسرے کے سخت مخالف رہے ہیں اور ایک دوسرے پر کرپشن کے کھلے الزامات عائد کرتے رہے ہیں، مگر اب مبینہ طور پر دونوں نے ہاتھ ملا لیا ہے اور ملک طاہر شہزاد اب ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی سے انسپکٹر افتخار بھٹی کی بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے میں تعیناتی کے لیے بار بار سفارش اور درخواستیں کر رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افتخار بھٹی کی مذکورہ سرکلز میں تعیناتی کرپشن کے نئے باب رقم کرے گی اور محکمہ ایکسائز کے ماتھے پر بدنامی کا بدنما داغ ثابت ہوگی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی ایکسائز پنجاب اس مشکوک گٹھ جوڑ اور میرٹ کے خلاف ہونے والی تعیناتی کی کوششوں کا فوری نوٹس لیں تاکہ حکومتی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔









