محکمہ ایکسائز 50

فیصل آباد میں محکمہ ایکسائز کا بڑا انتظامی ایکشن، تین اہلکار معطل

رپورٹنگ آن لائن۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد ڈویژن تنویر عباس گوندل نے محکمہ ایکسائز میں انتظامی نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے اہم کارروائی کرتے ہوئے تین اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
محکمہ ایکسائز
جاری کیے گئے سرکاری احکامات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون-I و II فیصل آباد سید تجمل حسین نقوی کی سفارش پر میاں محمد ارشاد، ای اینڈ ٹی انسپکٹر فیصل آباد کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے جنرل برانچ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس فیصل آباد میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ ایکسائز
اسی طرح عامر شبیر، ڈرائیور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس چنیوٹ کو بھی انتظامی بنیادوں پر فوری معطل کرکے جنرل برانچ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس چنیوٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز
دریں اثناء واجد علی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کانسٹیبل فیصل آباد کو بھی انتظامی بنیادوں پر معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں جنرل برانچ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس فیصل آباد میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکاری احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کو قواعد کے تحت قابلِ قبول پے اینڈ الاؤنسز ادا کیے جائیں گے۔ تینوں احکامات ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد ڈویژن تنویر عباس گوندل کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ احکامات کی نقول ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اور متعلقہ افسران کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق انتظامی نظم و ضبط، سرکاری امور میں بہتری اور افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں