شیخ جراح 44

نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور اس کے وسیع تر معاشی اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے تعمیری روابط اور سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی مسلسل کوششں کو اجاگر کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ شیخ جراح نے امتِ مسلمہ اور عالمی برادری کے لیے پائیدار امن و سلامتی کے قیام کے حوالے سے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں