وقار مہدی 24

پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سینیٹر وقار مہدی

سکھر (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا ہے کہ پارٹی ہمیشہ اپنے شہید قائدین کے نظریات پر عمل پیرا رہی ہے اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

وہ سکھر میں کلچر ونگ سٹی کے جنرل سیکریٹری کاشف وحید بندھانی کی رہائش گاہ پر وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

وفد میں ڈاکٹر موہن لال کوستانی، بیرسٹر ورم خان مہر، راج کمار وادھوانی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔رہنماں نے کاشف بندھانی کو شادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں