سلیم حیدر خان 36

جنگیں تباہی لاتی ہیں، فریقین کو کشیدگی ختم کرنے کے لئے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہئے’ سردار سلیم حیدر خان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت مثبت رہا، وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی کاوشوں سے اللہ نے پوری دنیا میں پاکستان کو عزت بخشی۔ پیپلزپارٹی نے کراچی میں عوامی فلاح وبہبود کے لئے گراں قدر کام کیے ، صوبے میںعوامی مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر ہیں،بلاول بھٹو زرداری پاکستان عوامی نمائندہ جماعت کے نوجوان لیڈر ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں بین الصوبائی روابط کو فروغ دینے اور پیپلز پارٹی سندھ اور پنجاب کی کارکردگی پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ چین کافی اہمیت کا حامل رہاہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر کی کاوشوں سے پاکستان آج عالمی سطح پر عزت و وقار کے ساتھ کھڑا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان خطے میںامن کے لئے سفارتی سطح پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستان کی بھر پور کوشش ہے کہ فریقین کو مذاکرات کی ٹیبل پر لایا جائے۔ جنگیں امن نے بلکہ تباہی لاتی ہیں۔ فریقین کو کشیدگی ختم کرنے کے لئے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزیدکہا کہ پیپلز پارٹی کسی صوبے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوامی نمائندہ جماعت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت سندھ میں عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کے جال بچھا دیئے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق کراچی کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پنجاب کے وزیرہاؤسنگ کیساتھ مشترکہ میٹنگ عوامی فلاح کی منصوبوں کے لیے خوش آئند ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیک (ن) کی صوبائی حکومتیں نیک نیتی سے کام کر رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی عوامی نمائندہ جماعت کے نوجوان لیڈر ہیں۔نوجوان نسل بلاول بھٹو زرداری پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ اُنہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشا ء اللہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے آئندہ نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ اس موقع پرمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے اور پنجاب کے عوام کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ملاقات میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی سنٹرل پنجاب احسن رضوی،سردار علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں